تبدیلی کے دعویداروں کی پالیسیاں غریب دشمن ہیں،اشرفبھٹی

  تبدیلی کے دعویداروں کی پالیسیاں غریب دشمن ہیں،اشرفبھٹی

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست اور تبدیلی کے دعویدار حکمران اپنی پالیسیوں کی وجہ سے غربیوں کے دشمن ثابت ہوئے ہیں۔ پندرہ ماہ میں بجلی 15 بار مہنگی ہونے سے عوام پر 570 ارب کا اضافی بوجھ پڑا، اب پھربجلی،گھی گیس،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں بڑھا کر غریب کشی کا آغاز کیا جارہا ہے جو انتہائی شرمناک بات ہے۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کے دعویدار عمران خان قوم کو مسلسل بیوقوف بنا رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 5ماہ سے بھارتی لاک ڈاؤن جاری ہے، دنیا سال نو کا جشن منارہی ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جبر جھیل رہے ہیں۔

، لاک ڈاؤن کے باعث کشمیری معیشت کو4 2. ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...