عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا،علماء

عقیدہ ختم نبوت پر ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا،علماء

  



لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام دو روزہ ختم نبوت کورس جامع مسجد المصطفیٰ دوبئی پارک لاہور میں منعقد ہوا۔پہلے دن عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مر کزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم نے لیکچرز دیے۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ قایانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احا دیث مبارکہ سے ثابت ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول سہل اور آسان ذریعہ ہے۔مولانا عزیز الرحمن ثانی نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ قادیانی اپنی آئینی اور قانونی حیثیت تسلیم کرلیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا۔

اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔آخری دن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ختم نبوت کورس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شرکاء کورس کو اعزازی اسناد،ختم نبوت کے متعلق معلوماتی لٹریچراور کتب دی گئیں۔اس موقع پر مولانا جمیل رشید، مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق،مولانا سعید وقارسمیت کئی علماء بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...