بھارت ہندو انتہاپسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے،رانا عبدالسمیع

بھارت ہندو انتہاپسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے،رانا عبدالسمیع

  



لاہور (نیوز رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ بھارت وادی جموں و کشمیر میں 6ماہ سے دنیا کی بدترین خون کی ہولی کھیل رہا ہے،بھارت ہندو انتہاپسند ریاست بننے کے راستے پر گامزن ہے۔اقوام متحدہ 71سال قبل پاس کی گئی قرارداد پر عمل کرائے، کشمیریوں پر جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اورتحریک انصاف کی حکومت خطے میں امن خراب ہونے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی بلکہ پاکستان ہمسایہ ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرے گا، امریکہ اور بھارت خطے کے امن کو تباہ کرنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آج ملک مشکلات کا شکار ہے قوم باصلاحیت اور حوصلہ مند ملکر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...