وزیر اعظم ملکی مسائل جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،جمشید چیمہ

  وزیر اعظم ملکی مسائل جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،جمشید چیمہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الر حمان کے دوبارہ سڑکوں پر آنے کے نتائج بھی ماضی سے مختلف نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کے پیدا کردہ بیگاڑ اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں راتوں رات ختم نہیں کیا جا سکتا لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کی ٹیم پر عزم ہے اور انشاء اللہ ہم انہیں نہ صرف جڑ سے ختم کریں گے بلکہ ان کا بیج بھی نا پید کرد یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا جبکہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی سیاست کو تقویت بخشی لیکن اب کرپشن اورلوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا اور دونوں جماعتوں کو شفاف سیاست کے بل بوتے پر عوام میں اپنا آپ منوانا ہوگا۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور ہمیشہ اس کے فیصلوں کو تسلیم کیا ہے، رانا ثناء اللہ کے معاملے میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کیا جائے گا لیکن رانا ثناء اللہ اپنی عدالت لگانے سے گریز کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...