وزرا ء اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے بجائے کارکردگی بہتر بنائیں،حسن مرتضیٰ

وزرا ء اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے بجائے کارکردگی بہتر بنائیں،حسن مرتضیٰ

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ خورشید شاہ سے تحقیقات کرنے والے بتائیں کہ پرویز خٹک سے کب تحقیقات کی جائیں گی،، اکثر وزراء پرویز مشرف کے ساتھی ہیں، وہ اپوزیشن کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنائیں ان نیازی ہر تقریب میں اپوزیشن کو ہی ہدف بناتے ہیں، وہ اپوزیشن سے اتنا خوف زدہ کیوں ہیں کہ دور ہ چین میں بھی مقبول قائدین کو ہدف بنارہے ہیں، عمران نیازی نے ہمیشہ دوسروں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان کی اپنی جماعت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تحریک انصاف میں عہدوں کے حصول کی دوڑ جاری ہے، جن پر کرپشن کے الزامات ہیں انہیں اہم عہدے دئیے جارہے ہیں، عمران خان اپنی جماعت پر بھی نظر ڈالیں۔

، کرپشن کے خلاف مہم شروع کرنے والوں نے اپنی ہی جماعت میں مسترد شدہ افراد کو عہدے دئیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1