بجلی،گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آتا ہے،رمیض شاہد

بجلی،گیس اور تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آتا ہے،رمیض شاہد

  



لاہور (نیوز رپورٹر) کیمرہ مارکیٹ کے انفارمیشن سیکرٹری رمیض شاہد نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت مہنگائی کا طوطی بول رہا ہے غریب انسان کے لئے دو وقت کی روٹی کما کر اپنے خاندان کا پیٹ پالنا ناممکن ہو چکا ہے،حکومت کو اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے ایسی پالیساں مرتب کرنی چاہئے جن سے کم از کم غریب اور کم آمدنی والے افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئے روز بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی کا ایک طوفان آجاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1