گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،شوکت صافی

گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،شوکت صافی

  



لاہور (نیوز رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ختم نہ ہوئی تو ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔اپنے ایک بیان میں شوکت علی صافی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے قول وفعل میں تضاد ہے ایک طرف تو کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے اعلانات کئے جاتے ہیں دوسری طرف گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...