علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 1986کے بیج کے سٹوڈنٹس کی سلور جوبلی
لاہور(سٹی رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج کے 1986ء کے بیج کے سٹوڈنٹس کی سلور جوبلی تقریب علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ہوئی جس میں اولڈایج اقبالینز نے بھرپور شرکت کی۔ پروفیسر طیبہ وسیم، ڈاکٹر جاوید اقبال، پروفیسر جنید رشید، ڈاکٹر عنبرین بٹ، ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر جمشید تاج، ڈاکٹر بلال ایوب نیازی، ڈاکٹر عمران سعید، ڈاکٹر مقصود زاہد و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹروں کو شیلڈز پیش کی گئیں۔