بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکیاں شر مناک ہیں،ڈاکٹر سیمی بخاری

بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکیاں شر مناک ہیں،ڈاکٹر سیمی بخاری

  



لاہور(سٹی رپورٹر) تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکیاں شر مناک ہے پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو اینٹ کا جواب پتھرسے دیا ہے آئندہ بھی بھارت کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا جائیگا۔ وہ تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین کے اعزاز میں دیئے جانیوالے استقبالیہ سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین‘تحر یک انصاف کی مر کزی رکن ثروت گوہر‘مقدسہ ایاز‘روزی رضوی‘میڈیم تسنیم‘افروز انوار‘نویرہ‘ثمینہ میر اور پر ویز اے شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف کی ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ پاکستان کے22کروڑ عوام افواج پاکستان کیساتھ ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی سر حدوں کی خلاف ورزی کرنے کی جرات نہیں کرسکتی۔

ہم اپنے ملک کا دفاع کر نا جانتے ہیں۔ تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک دشمن قوتوں کو شکست دی ہے اور بھارت پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جار حیت سے پہلے27فروری1999کو دن یا د رکھے کیونکہ اب اگر بھارت نے پاکستان کیخلاف کوئی حرکت کی تواس کو ایسا تاریخی جواب ملے گا کہ اسکی آنیوالی نسلیں بھی اس کو یاد رکھیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1