لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ناصر سلمان

      لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،ناصر سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل پنجاب اور مشیر سیاسی امور صدر سنٹرل پنجاب ناصرسلمان کی چیف آفیسر میٹرو پولیٹن لاہور علی عباس بخاری سے ملاقات،ملاقات میں انجمن تاجران لاہور کے صدر اور مشیر تاجران ملک امانت علی، کمشنر لا محتسب حافظ احسن، پی ٹی آئی راہنما آغا نوید ہاشم، عادل چوہدری اور زبیر بھی موجود تھے،ناصرسلمان نے لاہور شہر کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا،لاہور ایک تاریخی اور باغوں کا شہر ہے,اور اسکی خوبصورتی اور تاریخی حیثیت کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے.ملک امانت علی نے ہال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کی۔