دھرنا تحریک کی حقیقت سب کے سامنے آگئی،رابعہ فاروقی
لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ دھرنا تحریک کی حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے، تحریک انصاف سیاسی جماعت نے ایک گروپ ہے، پاکستان میں ایسا سیاسی گروپ برسراقتدار ہے جس کو اپنے مفادات کے حصول کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے،دھرنا سیاست کرنے والے اقتدار میں آکر ناکام ہوگئے ہیں انہوں نے کہاکہ حقیقت دھرنادینے والوں نے12اکتوبر 1999سے بھی بڑی سازش کی کہ ابھی حکومت نے سانس بھی نہیں لیا تھا کہ یہ لانگ مارچ کی شکل میں چڑھ دوڑے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کی سازش کرتے ہوئے لوگوں کے کاروبار بند کرائے۔
،چین کے وزیراعظم کادورہ موخر کروایا اورملک کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی۔ 126دن تک ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے ملک کی ترقی کے لئے ریکارڈ کام کیا۔ ہمارے قائدین سرخرو ہوئے ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ اہے۔