ٹوکیو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش مارچ میں ہوگی

ٹوکیو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش مارچ میں ہوگی

  



اسلام آباد(یواین پی) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اشیائے خوراک کی بین الاقوامی نمائش رواں سال مارچ میں منعقد ہوگی۔ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق فوڈیکس جاپان 2020ء  کے نام سے چارروزہ بین الاقوامی نمائش 10 مارچ سے 14 مارچ تک جاری رہے گی، نمائش میں چاول، باسمتی چاول، گوشت، منجمد سی فوڈ، منجمد فوڈ، سبزیوں، پھلوں، اچار، مرچ، فش، پراسیسڈفوڈ، نٹس، مصالجہ جات، لوبیاء، تیارکھانوں، فروٹ جوس، بسکٹ، کینڈیز، چپس، چائے، کھجور، سنیکس سمیت اشیاء  خوراک تیارکرنے والی کمپنیوں اورفرمز کو بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی مصنوعات پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

 اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ 

مزید : کامرس


loading...