سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پاکستان بزنس پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ 

    سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے پاکستان بزنس پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ 

  



اسلام آباد(یواین پی)وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملک میں نئی صنعتوں کے قیام و سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلیے پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن اقدام(پی آر ایم آئی)متعارف کروانیکا فیصلہ کیا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلیے پاکستان بزنس پورٹل کے نام سے نیا پورٹل قائم کیا جائیگا جہاں تمام سہولتیں ایک جگہ میسر ہوں گی جس کے تحت ملک میں نئی سرمایہ کاری،صنعتوں کے قیام اور کاوربار شروع کرنے کیلیے سرمایہ کاروں و تاجروں اور حکومت کے درمیان فیزیکل رابطوں کو کم سے کیا جائے گا جس کیلیے سرمایہ کاری بورڈ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)کے تعاون سے کاروبار شروع کرنے کیلیے درکار قانونی تقاضوں اور سہولتوں کی میپنگ شروع کردی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کیلیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی) نے پورٹل ڈیویلپ کرلیا ہے جسے مکمل کرنے کے بعد متعاف کروایا جائے گا اور وزیراعظم عمران خان پاکستان بزنس پورٹل کا افتتاح کریں گے تاہم اس حوالے سے،میڈیا،کو دستیاب دستاویز کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ نے پاکستان پورٹل کو مکمل کرنے کیلیے ملک میں نیا کاروبار شروع کرنے،صنعت لگانے کیلیے درکار لائنسنس،یوٹیلٹی سروسز،این او سیز و دیگر وفاقی و صوبائی اور ضلعی سطع سے درکار اجازت ناموں سمیت دیگر قانونی تقاضوں ست متعلق ضروری ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے یہ تمام ڈیٹا پاکستان بزنس پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا اور تمام مطلوبہ ڈیٹا ملنے کے بعد اسے اپ لوڈ کرکے پورٹل لانچ کردیا جائے گا۔

مزید : کامرس