سفید مکھی چارے کی فصلات کا رس چوس کر سخت نقصان پہنچاتی ہے،محکمہ زراعت 

  سفید مکھی چارے کی فصلات کا رس چوس کر سخت نقصان پہنچاتی ہے،محکمہ زراعت 

  



فیصل آباد(اے پی پی)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ربیع کے چارے پر مختلف نقصان رساں کیڑوں کے حملہ آور ہو کر پیداوار کو متاثرکرنے کا خطرہ ہے جبکہ لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی بھی پتوں کو کھا کر نقصان پہنچاتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار متاثر ہو نے کا خدشہ ہے نیز سفید مکھی فصل کا رس چوستی ہے جس سے فصل پیلاہٹ کا شکار بھی ہو جاتی ہے۔ اس لئے فوری طور پر جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کاشتکاروں کو کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ تھرپس کے بالغ اور بچے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے فصل کی بڑھوتری متاثر ہونے کا امکان ہو تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چارے کے کاشتکار کسی جگہ پر ضرر رساں کیڑوں کا حملہ دیکھیں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے قریبی ماہرین اور فیلڈ سٹاف سے رابطہ کریں تاکہ بعدا زاں انہیں کسی بڑی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

مزید : کامرس