نیشنل بنک اور کیش ایکسپریس کا ترسیلات زرکیلئے معاہدہ

         نیشنل بنک اور کیش ایکسپریس کا ترسیلات زرکیلئے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)ورلڈ وائیڈ کیش ایکسپریس لیمیٹد اور نیشنل بنک آف پاکستان نے  ترسیلات زرکے حوالہ سے معاہدے پر دستخط کردئیے ہیں۔معاہدے پرورلڈ وائیڈ کیش ایکسپریس لیمیٹد کے جنرل منیجررشید اے انصاری اور نیشنل بنک کے سینئیرایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ وگروپ چیف برائے انٹرنیشنل فنانشل انسٹی ٹیوشنز اینڈ ریمیٹنسز گروپ سعد الرحمان نے دستخط کئے۔کیش ایکسپریس رقوم کی ترسیل کے ضمن میں خدمات فراہم کررہاہے اوراس ادارے کے دنیاء بھر میں 2 لاکھ سے زائد پے آوٹ لوکیشنز ہیں۔ نیشنل بنک نے پاکستان میں بیرون ممالک سے فراہم کردہ رقوم کی ترسیل وتقسیم کیلئے  پاکستان پوسٹ کے ساتھ بھی انتظامات کررکھے ہیں جس کے تحت 500 اضافی مقامات پررقوم کی فراہمی کی جارہی ہے۔  کیش ایکسپریس لیمیٹد اور نیشنل بنک آف پاکستان کے درمیان معاہدے سے قانونی ذرائع سے زرمبادلہ کی ترسیل اوراس کی تقسیم کے نظام میں مزید بہتری آئیگی۔

مزید :

کامرس -