لائٹ کمرشل گاڑیوں، جیپون کی پیداوار اور فروخت میں کمی
اسلام آباد (آن لائن) رواں مالی سال کے دوران ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرنومبر2019 تک ملک میں 7266 یونٹ لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراور 4715 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 10956 یونٹ لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراور 9884 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق نومبر کے مہینے میں ملک میں 644 یونٹ لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداواراور987یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال نومبرمیں ملک میں 1796 یونٹ لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اورجیپوں کی پیداوار اور1637 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔