عراق،امریکی ایئربیس البلد پر 8راکٹ حملے،4افراد زخمی

  عراق،امریکی ایئربیس البلد پر 8راکٹ حملے،4افراد زخمی

  



 بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ایئر بیس پر راکٹ حملے میں 4 مقامی اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی فضائیہ کے ’البلد ایئر بیس‘ پر نامعلوم سمت سے 8 راکٹ داغے گئے ہیں، اس ایئربیس پر امریکی فوجی بھی مقیم تھے اور فضائی کارروائیوں کیلئے اس بیس کو استعمال کیا کرتے تھے۔عراقی فوج نے کہا ہے کہ راکٹ حملوں میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 عراقی فضائیہ کے آفیسر اور 2 ایئرمین ہیں، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ ایئربیس کو بھی نقصان پہنچا۔

عراق حملہ

مزید : صفحہ اول