امریکی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب، افغانستان سے نکل جائیں،افغان ارکان پارلیمنٹ

  امریکی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب، افغانستان سے نکل جائیں،افغان ارکان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کابل (نیوز ایجنسیاں) افغا ن ارکان پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ہرات پر فضائی حملے کیوجہ سے امریکی فوجی جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے گزشتہ روز ہرات صوبے کے شینڈنڈ میں امریکی فوجیوں کے فضائی حملے کی جس میں 60 سویلین افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے مذمت کرتے ہوئے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔افغانستان کی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی امریکی حملے کا جائزہ لینے کیلئے ہرات جائیگی۔افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک دھماکے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب صوبے کے لشکر گاہ شہر میں پولیس چوکی کے قریب نصب بارودی مواد پھٹ گیا۔ادھر مختلف صوبوں میں تین سو سے زائد عسکریت پسندوں نے سرکاری فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔
افغان پارلیمنٹ

مزید :

صفحہ اول -