قومی اسمبلی، سینیٹ کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے

قومی اسمبلی، سینیٹ کے اجلاس آج دوبارہ شروع ہونگے

  



اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 2روزہ وقفے کے بعد آج بروزپیر کو دوبارہ ہونگے۔قومی اسمبلی میں وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار آفریدی لیگی رہنما رانا ثناء اللہ سے متعلق منشیات کیس کی تفصیلات ایوان میں بیان کرینگے جبکہ سینیٹ میں موجود حکومت کے پہلے سال مالیاتی خسارے میں 8.9فیصد اضافے،پاکستان ریلوے کی پی ٹی آئی حکومت میں ایک سالہ کارکردگی اور ملک میں کاروں کی فروخت میں ریکارڈ کمی سے متعلق تحاریک پر بحث کی جائیگی جبکہ ملک بھر میں ٹول پلازوں کی فیس میں 10فیصد اضافہ فوری واپس لینے اور وفاق کے زیر کنٹرول ہسپتالوں سٹیٹ آف آرٹ ٹراما سینٹرز کی تعمیر سے متعلق قرار دادیں پیش کی جائیں گی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے19نکاتی اورسینیٹ سیکرٹریٹ نے30نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ایجنڈے کے مطابق سینیٹ میں پرائیوٹ ممبر ڈے پر سینیٹرز اپنے اپنے نجی بل پیش کرینگے۔

اجلاس دوبارہ

مزید : صفحہ اول