حکومت نے قندیل بلوچ کے والدین کا نام بی آئی ایس پی سے نکال دیا

حکومت نے قندیل بلوچ کے والدین کا نام بی آئی ایس پی سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ کے والدین کا نام بھی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)سے نکالنے گئے سوا8 لاکھ ناموں میں قندیل کی والدہ کا نام بھی شامل ہے جس کی وہ مالی مشکلات کاشکار ہیں، گھر کا خرچ اٹھانے والی بیٹی تو نہ رہی اب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر ملنے والی امداد بھی بند ہو گئی اورنوبت فاقوں تک پہنچ گئی۔قندیل کی والدہ کاکہنا ہے کہ بیٹی کی وفات کے بعدان کی آمدن کا سہاراصرف بینظیر سپورٹ پروگرام تھا،حکومت نے جہاں سوا8 لاکھ افراد کو اس پروگرام سے نکالا ہے وہیں ہماری مالی مدد بھی بند کرکے ہمیں بے سہاراکردیا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی وجہ سے انہیں چار سے 5 ہزارروپے بآسانی مل جاتے تھے جس سے ان کی زندگی کاپہیہ چل رہا تھاحکومت کو چاہئے کہ وہ ہماری مددکرے تاکہ ہم اپنی باقی ماندہ زندگی کسی سے بھیک مانگنے کی بجائے عزت سے گزار سکیں۔
والدین قندیل بلوچ

مزید :

صفحہ اول -