الیکشن کمشنر،ممبران کے تقررکامعاملہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

  الیکشن کمشنر،ممبران کے تقررکامعاملہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا،جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر،سندھ اور بلوچستان کے ممبران کیلئے نئے ناموں پر غور ہو گا۔مسلم لیگ (ن)کی جانب سے رانا ثناء اللہ پہلی بار اجلاس میں شرکت کرینگے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت شام4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر،سندھ اور بلوچستان کے ممبران کیلئے نئے ناموں پر غور ہو گا،اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن نے ڈیڈلاک کو ختم کرنے کیلئے پہلے سے تجویز کردہ نام واپس لے لئے تھے۔حکومت نے پہلے بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام تجویز کیے تھے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے ناصر کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق تارڑ کے نام تجویز کئے گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے پہلے سندھ کے لئے جسٹس (ر)صادق بھٹی، جسٹس(ر)نور الحق قریشی اور عبد الجبار قریشی، بلوچستان کے لئے ڈاکٹر فیاض محمد کاکڑ، میر نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے۔اپوزیشن کی جانب سے سندھ کیلئے جسٹس (ر)رسول میمن، نثار درانی، اور نگزیب حق اوربلوچستان کیلئے شاہ محمود جتوئی، رؤف عطا، راحیلہ درانی کے نام دیئے گئے تھے۔
پارلیمانی کمیٹی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -