مظفر آباد،خیبر پختونخوا اور وادی نیلم میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

  مظفر آباد،خیبر پختونخوا اور وادی نیلم میں زلزلے کے شدیدجھٹکے

  



اسلام آباد،بیجنگ(آئی این پی)مظفر آباد،وادی نیلم اورخیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 4.7 شدت زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد، وادی نیلم اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مظفر آبا، وادی نیلم اورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں دیر بالا، سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جس کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز چلاس سے 58کلومیٹر دور 15کلومیٹر زمین کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جبکہ پاکستان کے جنوب مغربی علاقے عید گاہ سے51کلومیٹر پر 5.1شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتوار صبح کو 5:23منٹ (جی ایم ٹی)پر محسوس کیے گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی گہرائی10کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز35.0134ڈگری شمال عرض بلد اور74.4597ڈگری مشرقی طول بلد تھا۔

زلزلہ

مزید : صفحہ اول


loading...