مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ  کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ  کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے شیخ رشیخ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، مشہور پاکستانی نژاد کینیڈین یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری سمیت دیگر افراد کے بعد ٹاک ٹاک گرل حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کالے رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں جبکہ مفتی عبدالقوی بادامی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے درمیان ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تھی، حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا صارف افتخار علی نے قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی عبدالقوی کی تصویر لگاکر کہا کہ مفتی صاحب کافی نیک دل ہیں، خواتین کو سیلفی لینے کی اجازت فورا دے دیتے ہیں۔فرح راجا نے حریم شاہ کو مشورہ دیا کہ خود کو ایک بریک دیجئے اور اپنا خیال رکھیں، سیاست سے دور ہوجائیں اور ڈرامہ یا فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی کوشش کریں۔
عبدالقوی

مزید :

صفحہ اول -