اسرائیل نے امریکہ کو قاسم سلیمانی  کی خفیہ معلومات فراہم کیں 

    اسرائیل نے امریکہ کو قاسم سلیمانی  کی خفیہ معلومات فراہم کیں 

  



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے اسرائیلی انٹیلی جنس نے امریکہ کی معاونت کی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے ہی امریکہ کو تصدیق ہوئی کہ سلیمانی دمشق سے بغداد کس طیارے میں آرہے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کو ایک مخبر نے شام سے اطلاع دی تھی کہ قاسم سلیمانی کس طیارے میں سوار ہوں گے جس کے بعد اسرائیلی انٹیلی جنس نے مخبر کی اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے اس اطلاع کی توثیق کی تھی۔نجی شامی ائیر لائن ’شام ونگز‘ کے ائیربس اے 320  کے بغداد ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد وہاں موجود امریکی جاسوسوں نے قاسم سلیمانی کی آمد کی اطلاع امریکی فوج کو دی جس کے بعد ہیلی فائر میزائلوں سے لیس 3 امریکی ڈرون ہدف کی جانب روانہ ہوئے اور باآسانی ہدف کو نشانہ بنایا۔اس دوران انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیو نکہ عراق کی فضائی حدود مکمل طور پر امریکا کے زیراثر ہے۔دوسری جانب  اسرائیلی وزیراعظم امریکی کارروائی سے پیشگی آگاہ تھے،امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو کی قاسم سلیمانی پر حملے سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی اور وہ خطے میں واحد رہنما تھے جو امریکہ کی اس کارروائی سے آگاہ تھے۔

اسرائیل کی اطلاع 

مزید : صفحہ اول