کراچی کو کب تک اوپر سے یا  اسلام آباد سے بیٹھ کر دیکھیں گے؟

کراچی کو کب تک اوپر سے یا  اسلام آباد سے بیٹھ کر دیکھیں گے؟

  



لاہور(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے وفاقی وزیر اسد عمر کی ہوائی جہاز سے کھینچی گئی تصویر پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو کب تک اوپر سے یا اسلام آباد سے بیٹھ کر دیکھیں گے؟۔اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ رات کو جہاز سے کراچی کی تصویر کھینچی، اسی لئے کراچی کو روشنیوں کا شہر کہتے ہیں۔رضا ہارون نے ٹویٹر پر جواب دیا کہ کراچی کو کب تک اوپر سے یا اسلام آباد سے بیٹھ کر دیکھیں گے؟۔اپنے ٹویٹ میں رضا ہارون نے لکھا کہ نیچے اتریں اور اس بدحال شہر کو ترقیاتی اسکیموں و وفاقی بجٹ میں جائز حق دیں یعنی 10 فیصد لازمی ہر سال اور ہنگامی بنیادوں پر کم از کم وہ 162 ارب روپے جو وزیر اعظم کا اعلان ہے۔جواب میں اسد عمر نے انہیں کہا کہ رضا بھائی زمین پر ہی کر رہے ہیں، آپ بھی آجائیں مل کر کام کرتے ہیں،شہر کی ترقی میں سیاست آڑے نہیں آنے دیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ یکم جنوری کو کراچی کے وفاقی منصوبوں کا جائزہ لیا تھا جو وزیر اعظم کے 162 ارب پیکج کا حصہ ہیں اور رفتار تیز کرنے کے فیصلے کیے تھے، آج ان فیصلوں کی فالو اپ میٹنگ ہے۔

لفظی جنگ

مزید : صفحہ اول


loading...