انفارمیشن ٹیکنالوجی سے گڈ گورننس اور خدمات کا معیار بہتر بنائینگے: عثما ن بزدار

  انفارمیشن ٹیکنالوجی سے گڈ گورننس اور خدمات کا معیار بہتر بنائینگے: عثما ن ...

  



لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پرانی روایات کا خاتمہ کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ نئے پاکستان میں شاہ خرچی کے بجائے کفایت شعاری کو شعاربنایا ہے۔وزیراعلیٰ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تبدیلی وقت ضرور لیتی ہے لیکن دیرپا ہوتی ہے۔دوردراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پہلی ترجیح ہے۔محروم لوگوں کے حالات بدلنا چاہتے ہیں،بدل کر دم لیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے گڈ گورننس اورخدمات کا معیار بہتر بنائیں گے۔سٹیزن فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام کے ذریعے سروسز کے عمل کی موثرنگرانی کی جارہی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کا سلسلہ دوردراز شہروں تک وسیع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بیشترسرکاری محکموں کے نظام کمپیوٹرائز ڈکیے جاچکے ہیں۔مختلف محکموں میں سرکاری ملازمین کا ریکارڈ بھی بتدریج کمپیوٹر پر منتقل کیا جارہا ہے۔پیپر لیس خودکارسسٹم سے سروسز کا معیار خود بخو د بہتری کی طرف گامزن ہوگا۔آئی ٹی کے استعمال سے سرکاری اہلکاروں کے خلاف شکایات میں کمی آرہی ہے۔سرکاری دفاتر میں آئی ٹی سسٹم کرپشن کے عمل کو زیرو پر لے آئے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزیدکہا کہ صوبہ بھر میں دس انڈسٹریل زونزکے قیام سے معاشی حالات بدل جائیں گے۔ انڈسٹریل زونز کے قیام کے عمل کو جلد ازجلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں انڈسٹریل زونز بنے سے معاشی محرومیاں ختم ہوجائے گی۔جنوبی پنجاب کو پاکستان کا خوشحال خطہ بنائیں گے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے۔صنعتوں کا جال بچھا کر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں گے۔پنجاب میں نمبرداری نظام کو فعال بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعلیٰ نے نمبرداری نظام کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کی منظوری دے دی۔ پینتالیس ہزار کے قریب نمبر داروں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔بزدار سرکار پنجاب میں تبدیلی کے خواہاں، صوبے میں نمبرداری نظام فعال بنانے کا فیصلہ، وزیراعلی عثمان بزدار نے اقدامات کی منظوری دے دی۔ نظام متحرک کر کے نمبردار کو اہم حکومتی اقدامات میں پارٹنر بنایا جائے گا۔ 14کے قریب اہم ذمہ داریاں نمبرداری نظام کے تحت سرانجام دی جائیں گی۔ 45 ہزار کے قریب نمبرداروں کو اہم ذمہ داریاں ملیں گی۔نمبرداری نظام کو فعال بنا کر سرکاری واجبات کی وصولی کوتیز کیا جائے گا۔ ناجائز تجاوزات، سرکاری عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ بھی نمبرداری نظام کے ذمے ہو گی۔فصلوں کی گرداوری اور ضلع کے کلکٹر کے احکامات کی تعمیل نمبرداروں پر لازم ہو گی۔ حکام کی جانب سے جاری سمنوں میں نمبردار سرکاری حکام کی معاونت کریں گے۔ کسانوں کو جدید کاشتکاری اوران کے بچوں کوسکولز کی جانب راغب کرنا بھی نمبرداری نظام کا حصہ ہو گا، سرکاری کھالے یا نہر میں شگاف یا چوری کی صورت میں اطلاع کرنا بھی نمبردار کے فرائض میں شامل ہو گا۔ سردار عثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں ملتان شہر کا دورہ کیا۔ملتان ایم ڈی اے کی طرف سے قائم کئے گئے ماڈل ٹاؤن کے بند کئے گئے راستوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ماڈل ٹاؤن کے تمام داخلی اورخارجی گیٹ کھلوائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے شہر میں سیوریج اورصفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر سے ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کا اعلی معیار برقرار رکھا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو افسران،سینٹری ورکرز اورسیور مینوں کو ویل ڈن کا پیغام دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ماڈل ٹاؤن کے بند گیٹ فوری طورپر کھول دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گجرات کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان کے علاقے میں ٹڈی دل پر سپرے کرنیوالا طیارہ گرنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے طیارہ گرنے کے باعث پائلٹ سمیت 2افراد کی شہادت پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے شہیدافراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے میں تشدد سے گھریلو ملازمہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جاں بحق ملازمہ کے غمزدہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ملازمہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات کے دوران فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جاسکتے۔

عثمان بزدار 

مزید : صفحہ اول


loading...