وزیر اعظم کی نیت پر شک نہیں،وفاق 30ارب روپے فنڈز دے،فیصل سبزواری

    وزیر اعظم کی نیت پر شک نہیں،وفاق 30ارب روپے فنڈز دے،فیصل سبزواری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبز واری نے کہاہے وفاقی حکومت کو کراچی اورحیدر آباد کیلئے 30ارب روپے ریلیز کرنے چاہئے،حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد خود وزیر اعظم نے رکھا تھا،اس پر پیش رفت کریں۔ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبز واری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی اورحیدر آباد کیلئے 30ارب روپے ریلیز کرنے چاہئے،حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد خود وزیر اعظم نے رکھا تھا،اس پر پیش رفت کریں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ معاہدے پر ایم کیو ایم کی طرف سے دستخط میں نے کئے تھے، وزیر اعظم کی نیت پر شک نہیں ہے، اب تک تحریک انصاف کے ساتھ جتنے اجلاس ہوئے ہیں تو ا س سے لگا ہے کہ تحریک انصاف میں بھی کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ معاملات تیز ی سے انجام کی طرف جائیں تاکہ اس کا کریڈٹ ایم کیو ایم نہ لے سکے۔فیصل سبز واری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ جو بھی گفتگو ہوگی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ہی کریگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دفاتر تحریک انصاف نے بند نہیں کئے لیکن ہم نے معاہدے میں لکھا ہے کہ ان دفاتر کوکھلوائیں کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت ہے اور یہ دفاتر کھلواسکتی ہے،لاپتہ افراد بھی حکومت بازیاب کرواسکتی ہے۔
فیصل سبزواری

مزید :

صفحہ اول -