اہم معاملات پرعدم مشاورت متحدہ اپوزیشن میں اختلافات

  اہم معاملات پرعدم مشاورت متحدہ اپوزیشن میں اختلافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) قانون سازی کے معاملات پر باہمی مشاورت نہ ہونے کے نتیجے میں متحدہ حزب اختلاف کی جماعتوں میں خلیج مزید وسیع ہو گئی، متحدہ حزب اختلاف تقسیم ہو کر رہ گئی جبکہ اپوزیشن کی 9 جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی ٹوٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ اپوزیشن سیاسی طور پر غیرمعمولی صورتحال سے دوچار ہے۔ حلیف، ہم خیال جماعتوں میں دوریاں بڑھ رہی ہیں۔ اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق اس ضمن میں قانون سازی کے معاملات پر مشاورت نہ کرنے اور یکطرفہ فیصلوں نے اپوزیشن کی یکجہتی کو نقصان پہنچا دیا ہے۔ یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنے گزشتہ روز کے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اگر اپوزیشن ہی بکھر جائے تو حکومت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ اپوزیشن کی وحدت سے ہی حکومت کمزور ہوتی ہے۔ مولانا کے اس بیان کے حوالے سے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں اہم معاملات میں ممکنہ تبدیلی پر اپوزیشن اپنے اتحاد کو قائم نہیں رکھ سکے گی اور کسی کی بھی ممکنہ تبدیلی کی بیل منڈھے چڑھتے نظر نہیں آ رہی ہے یہ بھی خیال رہے کہ پختونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی باقاعدہ طور پر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے خلاف اپنے تخفظات کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ جے یو آئی بھی ناراض نظر آتی ہے۔
اپوزیشن اختلافات

مزید :

صفحہ اول -