شہزادہ ہیری،اہلیہ کو منانے کیلئے شاہی خاندان کے بڑوں کا اجلاس طلب 

    شہزادہ ہیری،اہلیہ کو منانے کیلئے شاہی خاندان کے بڑوں کا اجلاس طلب 

  



 لندن (آئی این پی) برطانوی شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن کو منانے کیلئے ملکہ برطانیہ نے خاندان کے بڑوں کا اجلاس بلالیا۔برطانوی میڈیا سے جاری اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ بھی شامل ہوں گے۔ شہزادی میگھن کو فون کے ذریعے بیٹھک میں شامل کیا جائے گا۔شاہی جوڑے کی علیحدگی کے معاملے پر ملکہ اور خاندان تشویش میں مبتلا ہیں۔ رواں ہفتے ہونے والے شاہی  خاندان کے افراد اجلاس میں اہم موضوع پر مشاورت کی جائے گی۔دوسری جانب برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شہزادی میگھن کو بھی بذریعہ فون اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔  برطانوی شہزادے ہیری کی ہالی وڈ پروڈیوسر سے میگھن مارکل کیلئے کام مانگنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہزادہ ہیری کہہ رہے ہیں کہ میری بیوی کو کام چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور دونوں برطانیہ سے کینیڈا منتقل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کو علم ہونے سے پہلے ہی لیڈی ڈیانا کے دوست ایلٹن جان کو شہزادہ ہیری کیارادوں کاعلم تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق میگھن مارکل نے اس حوالے سے امریکی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے بھی مشورہ کیا تھا۔میگھن مارکل نے ہیلری کلنٹن سے فاونڈیشن کے قیام سے متعلق مشورہ لیا تھا جب کہ میگھن مارکل شوبز کی دنیا میں واپس آنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔

شہزادہ ہیری

مزید : صفحہ اول


loading...