لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر

  



لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ  (آج) پیر کو  سماعت کرے گا۔حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔ جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 13 جنوری کو سماعت کرے گا۔اس سے قبل جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ حمزہ شہباز کی درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

حمزہ سماعت

مزید : صفحہ اول


loading...