نشے کی لعنت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے: اسد قیصر

نشے کی لعنت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کرینگے: اسد قیصر

  



صوابی(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئس کے خلاف جہاد کریں گے، نشے کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔صوابی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اسد قیصر نے بچی کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کریں گے، صلاحیت نہ ہونے کے باوجود یہاں سے ٹیلنٹ سامنے آیا صوابی کو کرکٹ اسٹار ملیں گے اور یہ ملک کا نام روشن کریں گے، کرکٹ کے ساتھ ہاکی، فٹبال، کراٹے، والی بال کے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں، نوجوانوں کی صلاحیت دیکھی خوشی ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کسی اسپورٹس گراونڈ کو تالہ نہیں لگے گا، نوجوانوں کو نشے سے بچانے کے لیے کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہوگا، بچوں کے لیے یونین کونسل سطح پر اسٹیڈیم بنائیں گے، آئس کے خلاف جہاد کریں گے، نشے کی لعنت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔بعد ازاں ارکان صوبائی اسمبلی کی جانب سے ڈیڑھ کروڑ روپے صوابی سپورٹس کمپلیکس کا اعلان کیا گیا۔

 اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر