علاقائی اور عالمی مسائل کا حل صرف صوفی ازم کی ترویج میں ہے،سیدخواجہ طاہر نظامی
لاہور(خصوصی رپورٹ)درگاہ حضرت نظام الدین اولیا محبوب الٰہی کے سجادہ نشین حضرت سید خواجہ طاہر نظامی دہلوی نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ اکرم نظامی کے علاوہ انجینئر سلمان نظامی، ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھراور اہل خاندان فراز نظامی، ولید نظامی، احتشام نظامی، شہاب نظامی شامل تھے۔حضرت خواجہ طاہر نظامی نے کہا کہ اولیاء کرام معاشرے میں محبت، امن، برداشت، رواداری اور اصلاح نفس کا درس دیتے ہیں۔ موجودہ علاقائی اور عالمی مسائل کا حل صرف صوفی ازم کی ترویج میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف نظامی کا خاندان حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے پیغام کیلئے اپنے اجداد حضرت مولوی سعداللہ نظامی جنہوں نے تحریک آزادی میں بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دلی چھوڑ کر فیروز پور (انڈیا) کے مضافات میں بستی نظام الدین آباد کی آج بھی خلق خدا کیلئے عظیم مشعل راہ ہے۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور علاقائی امن کیلئے خصوصی دعا کی۔
خواجہ طاہر نظامی