”فضائی مسافرممنوعہ اشیا ساتھ لیجانے سے گریز کریں“ سی اے اے

      ”فضائی مسافرممنوعہ اشیا ساتھ لیجانے سے گریز کریں“ سی اے اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی مسافروں کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں گئی ہیں، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہناتھا مسافرایئرلائنزکی جانب سے ممنوعہ قراردی جانیوالی اشیا ساتھ لیجانے سے گریز کریں۔قیمتی سامان، نقدی، زیورات،موبائل چیک ان بیگ میں مت رکھیں، ٹکٹ پردرج سامان کے وزن سے متعلق معلومات پرعمل کریں،مسافراپنادستی سامان کسی کے حوالے مت کریں،خود حفاظت کریں۔سی اے اے حکام کا مزید کہناتھاکہ کانٹرزپرسامان کی چیکنگ کے بعدمسافرسامان خودساتھ لیکرجائیں،معلومات بورڈنگ پاس حاصل کرتے وقت ایئرلائنزسے حاصل کریں،سفرکے بعدسامان کی گمشدگی کی اطلاع ایئرلائنزانتظامیہ کودیں،اندرون ملک سفرکرنیوالے مسافراپناقومی شناختی کارڈ ہمراہ لائیں۔
سی اے اے

مزید :

صفحہ آخر -