خرید وفروخت کے سوداگر دوبارہ کراچی آ رہے ہیں،نفیسہ شاہ

خرید وفروخت کے سوداگر دوبارہ کراچی آ رہے ہیں،نفیسہ شاہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ دیکھنا یہ ہے ایم کیو ایم اپنے فیصلے پر کتنی ثابت قدم ہوتی ہے۔خرید وفروخت کے سوداگر دوبارہ کراچی آ رہے ہیں،ایم کیو ایم قیادت پر منحصر ہے کہ وہ جہانگیر ترین کے جھانسے میں آتی ہے یا نہیں۔اتوار کو ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے وزارت سے استعفیٰ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے ایم کیو ایم اپنے فیصلے پر کتنی ثابت قدم ہوتی ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خواہش ہے کہ ایم کیو ایم اپنے ووٹروں کی خدمت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران کا ہر وعدہ برف پر تحریر ہوتا ہے،عمران خان اپنے اتحادیوں سے کیے ہوئے وعدے بھول گئے ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر


loading...