پاک بحریہ کے جہاز جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے کینیا پہنچ گئے

پاک بحریہ کے جہاز جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرنے کینیا پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی) پاک بحریہ کے جہاز براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں جزبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گئے،کینیا کی بندرگاہ ممباسا پہنچنے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی،کینیا کے عوام اور میڈیا نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے کمانڈر ان چیف کینیا نیوی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں کینیا کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بحریہ جہاز

مزید :

صفحہ آخر -