پنجاب، خیبر پختونخوا،موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے آج کھلیں گے

  پنجاب، خیبر پختونخوا،موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے آج کھلیں گے

  



لاہور(این این آئی،آئی این پی)موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج پیر کے روز دوبارہ کھل جائیں گے۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے 20دسمبر سے 5جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا تاہم سردی کی شدت کی وجہ سے تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کر دی گئی تھی۔ دریں اثنا کے پی کے کے صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آج سے تمام سرکاری اور نجی اسکول باقاعدہ کھلیں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے اور اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے پہلے ہی 13 جنوری کو اسکول دوبارہ کھلنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ایڈٹ کیا ہوا جعلی نوٹیفیکیشن چلایا جا رہا ہے۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ خیبر پختونخوا میں سردی کی لہر میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا۔

تعلیمی ادارے

مزید : صفحہ آخر


loading...