سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ ناکام ہوچکا،،فردوس شمیم نقوی
کراچی(آئی این پی)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ ناکام ہوچکا، ایکٹ میں ترمیم کا بل لے کر آرہے ہیں۔ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے مشاورت کریں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ سے شہری علاقے بری طرح متاثر ہیں۔ جو نظام ہم لانا چاہتے ہیں وہ کے پی کے اور پنجاب سے ملتا ہوا نظام ہے۔ اس نظام میں میئر کو براہ راست میئر منتخب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حالات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سندھ حکومت شہری مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے پاس بھی یہ بل کے کر جائیں گے۔ بل کا مسودہ الائنس کے ساتھ مشاورت کر کے پورا بل اسمبلی میں پیش کریں گے۔ اگر اسمبلی نے بل نہیں منظور کیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کیلئے تیار ہیں۔
فردوس شمیم نقوی