اتحاد امت فورم کی امریکہ مردہ باد ریلی، امریکن قونصلیٹ قلعے میں تبدیل

اتحاد امت فورم کی امریکہ مردہ باد ریلی، امریکن قونصلیٹ قلعے میں تبدیل

  



لاہور(این این آئی)اتحاد امت فورم کے زیر اہتمام امریکہ مردہ باد ریلی کی وجہ سے امریکن قونصلیٹ کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا،امریکن قونصلیٹ کی طرف آنے والے تمام راستوں کو کئی کلو دور سے ہی کنٹینر ز اور بیرئیر ز لگا کر بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، 6ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکارحفاظتی ڈیوٹی پر تعینا ت رہے۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد امت فورم کی جانب سے امریکن قونصلیٹ تک امریکہ مردہ باد ریلی کے اعلان کے پیش نظر پولیس کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔ پولیس کے اہلکاروں نے ریلی کے انعقاد سے کئی گھنٹے قبل ہی ڈیوٹیاں سنبھال لیں۔ پولیس نے امریکن قونصلیٹ کی طرف جانے والے تمام راستوں کوکئی کلو میٹر دو ر سے ہی کنٹینرزاور بیرئیرز لگا کر بند کر دیا جبکہ قونصلیٹ کی سکیورٹی کے لئے تین درجاتی سکیورٹی تعینات رہی۔ راستے میں آنے والی تمام اہم عمارتوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رکھی گئی۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے شملہ پہاڑی اورمال روڈ کی طرف آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا اور انہیں کئی کلو میٹر اضافی فیصلہ طے کر کے اپنی منزل پر پہنچنا پڑا۔

امریکن قونصلیٹ

مزید : صفحہ آخر