خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ دینے میں دیر کر دی، فاروق ستار

خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ دینے میں دیر کر دی، فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے استعفی دینے میں دیر کر دی۔ انہیں پہلے کابینہ سے الگ ہو جانا چائیے تھا، وفاقی وزرا کو کراچی کے مسائل کا ادراک ہی نہیں۔ وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کے مستعفی ہونے پر اپنے رد عمل میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میری بات آج سو فیصد درست ثابت ہوئی ہے۔ہمیں 2018کے الیکشن نتائج کو ہی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، موجودہ وفاقی حکومت نے ڈیڑھ سال میں ایک پیسہ بھی کراچی کی ترقی کیلئے اب تک خرچ نہیں کیا، خالد مقبول صدیقی نے بہت دیر کردی انہیں یہ استعفی پہلے دے دینا چاہیے تھا۔ایم کیوایم پاکستان اور وفاقی حکومت کے پاس کراچی کے مسائل کاحل نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان اور دیگر وفاقی وزرا کو بھی کراچی کے مسائل کا ٹھیک سے ادراک نہیں ہے، کراچی میں مینڈیٹ چوری ہوا، ایم کیوایم پاکستان اپنی ناکامی پر پردہ ڈال رہی ہے۔
فاروق ستار 

مزید :

صفحہ آخر -