خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر پیپلزپارٹی بغلیں بجا رہی ہے، حلیم عادل شیخ

  خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر پیپلزپارٹی بغلیں بجا رہی ہے، حلیم عادل شیخ

  



کراچی(آن لائن) پی ٹی آئی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ پر پیپلزپارٹی بغلیں بجا رہی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسکا بلاول کی پیشکش سے کوئی تعلق نہیں ہے، خالد مقبول صدیقی نے سیاسی احتجاج کا طریقا اپنایا ہے، سندھ کے مسائل کے حل کے لئے جتنی ایم کیو ایم پریشان ہے اس سے تین گناہ زیادہ ہم پریشان ہیں۔   اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کام کرنے کے اٹھارویں ترمیم رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ

مزید : صفحہ آخر