حکومت ناکام ہوگئی، اتحادی اور عوام تنگ آچکے ہیں، قمر زمان 

حکومت ناکام ہوگئی، اتحادی اور عوام تنگ آچکے ہیں، قمر زمان 

  



منڈی بہا الدین (آئی این پی)  پیپلز پارٹی کے رہنما ء قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ چند بیانات دینے سے خارجہ پالیسی نہیں چلتی،ملک کو فعال خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے، حکومت بنیادی طور پر ناکام ہوچکی ہے، اس وقت حکومت کے اتحادی اور عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔  اتوار کو منڈی بہا الدین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند بیانات دینے سے خارجہ پالیسی نہیں چلتی،ملک کو فعال خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کا مقدمہ جس طر ح لڑا ہے وہ سب کے سامنے ہے، سہاروں پر کھڑی ہوئی تحریک انصاف کی حکومت بنیادی طور پر ناکام ہوچکی ہے، اس وقت حکومت کے اتحادی اور عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔

 قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ آخر


loading...