ریال مہنگا، ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس، انشورنس، ویزہ فیس کا نفاذ، سرکاری سکیم کا حج ایک لاکھ تک مہنگا ہونے کا امکان 

ریال مہنگا، ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس، انشورنس، ویزہ فیس کا نفاذ، سرکاری سکیم کا حج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری سکیم کا حج ایک لاکھ تک مہنگا ہونے کا امکان،وفاقی وزیر مذہبی امور کی گزشتہ سال کا حج پیکیج برقرا رکھنے کی ساری کوششیں ناکام،تین سے چار روپے ریال مہنگا ہو چکا ہے،19 ریال انشورنس عائد کر دی گئی ہے،300ریال فی حاجی ویزہ فیس نافذ ہو گئی ہے،5سے10فیصد VAT ٹیکس کی تجویز ہے،10 فیصد مکتب کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز ہے،مکہ اور مدینہ کی عمارتوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے،گزشتہ سال 4 لاکھ 26ہزار اور4لاکھ36ہزار پیکیج تھا،ائیر لائنز 20سے30ہزار روپے فی حاجی حج کرایہ بڑھانے کیلئے بضد ہیں،گزشتہ سال 20سے50ہزار روپے تک زرمبادلہ کی صورت میں رقم حاجیوں کو واپس کی گئی تھی اس سال اگر کسی قسم کا زر مبادلہ نہیں دیا جاتا تو پھر بھی پیکیج لاکھ سے اوپر چلا جاتا ہے اگر رقم واپس کی جائے تو ساڑھے5لاکھ سے زائد پیکیج بن رہا ہے،ائیر لائنز کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے،حج پیکیج فائنل نہ ہونے کی وجہ سے حج پالیسی کا ڈرافٹ مکمل نہیں ہو رہا،وزارت مذہبی امور کے ذمہ داران روزانہ کی بنیاد پر کئی کئی گھنٹے میٹنگ کر رہے ہیں پیکیج مہنگا کرنا مجبوری بن گیا ہے۔  
ریال مہنگا

مزید :

صفحہ آخر -