ایف بی آر کا پنجاگب کے 10اضلاع میں بے نامی جائیدادیں منجد کرنے کا حکم 

        ایف بی آر کا پنجاگب کے 10اضلاع میں بے نامی جائیدادیں منجد کرنے کا حکم 

  



سرگودہا(آن لائن)ایف بی آر نے پنجاب کے دس اضلاع میں سامنے آنیوالی بے نامی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے،جن میں ڈویژن ہذا کے تین اضلاع سرگودہا، خوشاب اور میانوالی بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی چھان بین کے دوران سرگودہا،اٹک، لیہ، سیالکوٹ، مظفر گڑھ،خوشاب، جہلم، چکوال،راولپنڈی،میانوالی میں چھان بین کے دوران مجموعی طور پر 95ہزار 603 کینال بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگ چکا ہے،جن میں سرگودہا کے علاقہ بھرتھ میں 1430کینال، سدا کمبوہ میں 1343کینال،ضلع خوشاب میں 367کینال جبکہ ضلع میانوالی دو مختلف مقامات پر بالترتیب 15ہزار827کینال اور8ہزار560کینال اراضی بھی شامل ہے،جو کہ اسلام آباد کی ایک نجی کمپنی کے نام سے خریدی گئیں، اور ان جائیدادوں سے فائدہ اٹھانے والے نام بھی سامنے آئے ہیں جس پر اس حوالے سے چھان بین کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ابتدائی طور پر متذکرہ بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات متعلقہ ضلعی حکومتوں کو ارسال کرکے تاحکم ثانی ان کی منتقلی یا فروخت سے روک دیاہے۔

مزید : صفحہ آخر