فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ  پر تشدد، ملازمہ جاں بحق

فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ  پر تشدد، ملازمہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آئی این پی)  نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں 23 سالہ مسرت جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے شمیر والا میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی ہیں، 23 سالہ مسرت بی بی پر بیہمانہ تشدد کے نتیجے میں ان کے پورے جسم پر نیل پڑے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسرت بی بی شمیر والا میں عظمی بی بی کے گھر میں ملازمہ تھی          اور کام کاج پر تکرار ہوئی تو عظمی نے ڈنڈوں کے وار کر کے ملازمہ کو قتل کر دیا، مسرت بی بی کے بھائی کی درخواست پر تاندلیانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ملازمہ جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -