89ادویات کی قیمت میں 15 سے 45  فیصد کمی 

89ادویات کی قیمت میں 15 سے 45  فیصد کمی 

  



پشاور(آن لائن)89ادویات کی قیمتوں میں 45فیصد کی کمی کردی گئی ہیں اور محکمہ صحت خیبرپختونخوا کوہدایات کی گئیں ہے کہ وہ ادویات مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ڈریپ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلامیہ سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیاگیاہے ادویات کی قیمتوں میں کمی کم سے کم 15فیصد جبکہ زیادہ سے زیادہ 45فیصد تک کی گئی ہیں۔قیمتوں میں کمی والی ادویات میں جان بچانے والی ادویات،دل کے مختلف اقسام کے امراض کی ادویات، دماغی امراض،کینسر کی ادویات، پیٹ کی ادویات، بچوں کے بخار اوردیگر بیماریوں کی ادویات، سانس یادمہ کے مرض کی ادویات اور اور اینٹی بائیوٹک ادویات وغیرہ شامل ہیں۔

ادویات کمی

مزید : صفحہ آخر


loading...