آصف علی زرداری‘ فرتال تالپور سے خواجہ رضوان عالم‘ راؤ ساجد کی ملاقات

آصف علی زرداری‘ فرتال تالپور سے خواجہ رضوان عالم‘ راؤ ساجد کی ملاقات

  



ملتان (سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور جنرل سیکرٹری ملتان ضلع راو ساجد علی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ضیائالدین ہسپتال کراچی میں ملاقات کی اس موقع پر انکی عیادت کی اور صحت یابی کیلئے دعا کی اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ملک میں ایسی حکومت ہے کہ کسی کو احساس تک نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے عوام کیلئے جو بھی آج آواز بلند (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کرتا ہے اسکی آواز کو دبانے کیلئے غیر قانونی و غیر آئینی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں آج ملک میں ہر طبقہ فکر پریشان و بدحال ہے مزدور کسان کے ساتھ حکومت نا انصافی کر رہی ہے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا گیا ہے حکومتی ٹولہ میں کسی کو احساس تک نہیں کہ غریب کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے کیونکہ انکو پتا ہی نہیں کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے عوام ناخوش ہیں اور ملک روز بروز تنزلی کی طرف جا رہا ہے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا جرم بنا دیا گیا ہے ملک اس طرح نہیں چل سکتا سلیکٹرز ناکام ہو چکے ہیں اب بلاول بھٹو تمام مشکلات کو عبور کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے اور خوشی ہے کہ قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو اور شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ اور فلسفہ کا علم بلاول بھٹو زرداری نے تھام لیا ہے اور موجودہ عوام دشمن حکومت کے خلاف بھرپور عوامی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اسی تبدیلی سرکار کے نااہل و نالائق سلیکٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی سے چھٹکارا عوام کو ملے گا اور عوامی طاقت سے پیپلزپارٹی اقتدار میں آئے گی اور عوام بھی جان گئی ہے تبدیلی کے نام پر ہمیں دھوکہ دیا گیا بہت جلد ہم عوامی طاقت سے حکومت بنائیں گے اور عوام کی مشکلیں آسان کریں گے پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور اب بھی اسی سوچ کے تحت اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کریں گے بعد ازاں خواجہ رضوان عالم اور راو ساجد علی نے پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ممبر سندھ اسمبلی فریال تالپور سے بھی ڈی ایچ اے کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انکو رہائی پر مبارکباد دی اس موقع پر فریال تالپور نے کہا کہ آپ جیسے بھائیوں اور پیپلزپارٹی کے تمام کارکنوں کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری رہائی کیلئے جدوجہد کہ اور دعائیں مانگی انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ کی طرح آج بھی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے پیپلزپارٹی نے کبھی انتقام اور انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں کی روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کیا اور آئیندہ بھی عوام کے حقوق کیلئے اپنے کارکنوں کے ہمراہ جدوجہد کا سفر جاری رکھیں گے آج ملک میں معاشی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر