مہنگائی‘ بے روزگاری‘ پوری قوم حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے‘ سعود مجید

  مہنگائی‘ بے روزگاری‘ پوری قوم حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے‘ ...

  



بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق سینیٹر چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ حکمران ہرمحاذ پرناکام ہوچکے ہیں انہوں نے اپوزیشن کودیوار کیساتھ لگانے کیلئے اپنی توانائیاں خرچ کرلیں اوران کی سیاست جھوٹ، منافقت اوربے ہودگی کاطرہ امتیاز ہے مسلم لیگی عہدیداروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت نے ملکی معیشت کوتباہ کردیاہے اورپاکستان (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

کوقرضوں کی دلدل میں دھکیل کرآئی ایم ایف کاغلام بنادیاہے انہوں نے کہاکہ پوری قوم ان حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے اب توپی ٹی آئی میں شامل لوگ بھی ان ہاؤس تبدیلی یانئے انتخابات کامطالبہ کررہے ہیں عمران خان کے وزاء نے ٹک ٹاک اداکاراؤں کیساتھ تعلقات قائم کرکے ریاست مدینہ کے دعویدار کے منہ پرطمانچہ ماراہے مہنگائی سے پاکستان کے عوام بلبلا رہے ہیں لیکن عوام کی سننے والاکوئی نہیں انہوں نے کہاکہ تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے جلدہی ملک پرمسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی عمران خان کواب اپنابوریابستر باندھناہوگاچوہدری سعودمجیدنے کہاکہ این آر اونہ دینے کی رٹ لگانے والے کواب خوداین آر اوکی ضرورت پیش آئے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...