ملتان‘ مویشی منڈی میں ڈاکہ‘ چھ افراد گرفتار‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

ملتان‘ مویشی منڈی میں ڈاکہ‘ چھ افراد گرفتار‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  



ملتان(وقائع نگار)مویشی منڈی میں ڈکیتیکے بعد،پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے پولیس شاہ شمس نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال پولیس واردات کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی ہے زرائع کے مطابق پولیس نے چھ افراد کو شبہ میں گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پہلے بھی ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں جلد مزید (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

ملزمان کو تلاش کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ہفتہ کیروز ملتان میں لیہ کے رہائشی گوشت کے سپلائر بلال سے نامعلوم افراد نے 88 لاکھ روپے چھین لیا تھا جسکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔بلال کے مطابق اسکے پاس رقم کے دو تھیلے تھے ایک ڈاکووں نے چھیننا دوسرا چھیننے کی کوشش کی مگر نا کام رہے۔بلال کے مطابق ملزمان اس سے 88 لاکھ چھین لے گئے۔پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔

دائرہ وسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...