ہائی کورٹ ملتان‘ 4ڈویژن‘ آٹھ سنگل بہاولپور میں دو ڈویژن‘ 4سنگل بنچز تشکیل
ملتان (وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان میں چار ڈویژن اور آٹھ سنگل جبکہ بہاولپور میں دو ڈویڑن اور چار سنگل بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ملتان میں پہلا ڈویڑن بینچ جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویڑن بینچ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
جسٹس چوہدری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر، تیسرا ڈویڑن بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس محمد وحید خان، چوتھے ڈویڑن بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسن سید شامل ہیں جبکہ سنگل بینچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں۔ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں پہلا ڈویڑن بینچ جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس مسعود احمد نقوی، دوسرا ڈویڑن بینچ میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ہے جبکہ سنگل بینچز بھی فاضل ججز پر ہی مشتمل ہیں۔
تشکیل