تبدیل سرکار سے لوگ مایوس‘ نواز شریف امید کی کرن‘ ملک احمد یار ہنجرا

    تبدیل سرکار سے لوگ مایوس‘ نواز شریف امید کی کرن‘ ملک احمد یار ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانیوالوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،ریاست مدینہ کا دعویٰ کر نیوالی تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

'امن کے قیام 'مہنگائی 'کر پشن 'غر بت جیسے مسائل کے خاتمے میں بھی مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے، ان نااہل حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ملک وقوم کیلئے لازم ہو چکا ہے،عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،انکی خدمت کیلئے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں، عوام سے رشتہ انسانیت کاہے ووٹ کانہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں ملک کو بحرانوں سے نجات دلائی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقداما ت کئے جبکہ موجودہ حکومت کی نااہلی سے ڈیڑھ سال میں مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیاہے، قوم ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن اور شریف برادران کی طرف دیکھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہبیساکھیوں کے سہارے اقتدار میں آنیوالے کھوکھلے نعروں کے بجائے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں بصوت دیگرمسلم لیگ ن عوام کے مسائل پر کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی،ملک احمد یار ہنجراء نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کر نیوالی تحریک انصاف کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل 'امن کے قیام 'مہنگائی 'کر پشن 'غر بت جیسے مسائل کے خاتمے میں بھی مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے ان نااہل حکمرانوں سے کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ملک وقوم کیلئے لازم ہو چکا ہے،ڈیڑھ سال سے حکمرانوں نے قوم سے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کے سواکچھ نہیں کیا،یہ ملک کو ہر لحاظ سے تباہ کر رہے ہیں جبکہ قوم ان ناحکمرانوں کی کار کردگی سے مکمل طور پر مایوس ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم سے جتنے بھی دعوے اور وعدے کیے ہیں یہ ان پر عمل کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ رواں سال کے پہلے ہفتے میں ہی حکمرانوں نے قوم پر مہنگائی کے بم بر سا کر ثابت کر دیا ہے کہ یہ سال بھی ملک اور قوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہوگا،یاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کر نیوالے نااہل حکمران آج قوم کی تکلیفوں پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ان نااہل حکمرانوں کا ایک ایک دن ملک میں تباہی اور بربادی لارہا ہے، ملک کو قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ان نااہل حکمرانوں سے فوری طور پر نجات حاصل کی جائے،انہوں نے کہا کہ حادثاتی طور پر منتخب تبدیلی سرکار کے نمائندوں سے عوام مکمل طور پر مایوس ہو چکی ہے
احمد یار